Corn Fish Cake Recipe In Urdu - Recipe No. 976

کارن فش کیک بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 976

Corn Fish Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
ابلے ہوئے آلو 300گرام اچھی طرح کچلے ہوئے
ٹنا مچھلی 200گرام ٹن پیک سویا آئل لگی ہوئی
میتھی مکئی 115گرام یا ایک چوتھائی کپ ابلی ہوئی
پارسلی 2کھانے کے چمچ باریک کتری ہوئی
بریڈ کرم 1کپ
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
لیموں 1سے4 ٹکڑوں میں
ترکیب:
1۔کچلے ہوئے آلو بڑے پیالے میں رکھیں اس میں ٹنا مچھلی مکئی اور پارسلی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
2۔اس میں حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ شامل کریں اور آمیزے سے 8کباب نما ٹکیاں بنا لیں ۔
3۔ایک پلیٹ میں بریڈ کرم ڈالیں اور ٹکیوں کو باری باری اس پلیٹ میں اس طرح الٹیں کے اس کو اچھی طرح سے بریڈکرم لگ جائیں۔
4۔ٹکیوں کو اوون میں درمیانی آنچ پر پکائیں جب سنہری براؤن ہو جائیں تو اتار لیں گرما گرم پیش کریں۔لیموں اور سبزیاں ساتھ رکھیں۔
غذائیت:
توانائی 203کیلوریز
چکنائی 4.62گرام
جاذب چکنائی 0.81گرام
کولیسٹرول 21.25ملی گرام
فائبر 1.82گرام

متعلقہ پکوان

(5734) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Corn Fish Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Corn Fish Cake is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.