Fish And Bread Balls Recipe In Urdu

فش اینڈ بریڈ بالز بنانے کی ترکیب

Fish And Bread Balls Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی آدھا کلو
2 ڈبل روٹی کے سلائس پانچ سے چھ عدد
3 اسپیگھٹی (ابلی ہوئی) ایک پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 انڈہ ایک عدد
6 لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
7 سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
8 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
9 سویا سوس دو کھانے کے چمچ
10 سرکہ دو کھانے کے چمچ
11 ہری پیاز دو عدد
12 آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ڈبل روٹی کو سلائسز کو پھیلا کر سائے میں خشک کر لیں، مچھلی کر سرکے اور لہسن پاؤڈر سے میرینٹ کر لیں
  2. 2 بغیر کانٹے کے مچھلی کے چھو ٹے ٹکڑے کرکے ایک چمچ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کرلیں،جب مچھلی کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو ابلی ہوئی اسپیگھٹی ملا دیں۔
  3. 3 اس پر نمک،سفید مرچھڑک کر سرکہ اور سویا سوس ڈالیں۔
  4. 4  سب چیزوں کو مکس کر کے چولہے سے اتارلیں اور ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں۔
  5. 5 ڈبل روٹی کے سکھائے ہوئے سلائسز کو چاپر میں باریک پیس لیں۔
  6. 6 اب اس کو ایک بڑے باؤل میں ڈال کر اس میں نمک اور انڈہ ملائیں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔
  7. 7 مچھلی کے مکسچر میں باریک کٹی ہوئی پیاز ملائیں،ڈبل روٹی کے بالز بنا لیں، ہتھیلی پر پانی لگا کر چھوٹا گول پیڑہ رکھیں اور ہاتھ گیلا کر کے اس میں سوراخ کرتے جائیں۔
  8. 8 اس سوراخ میں مچھلی مصالحہ بھر کر اوپر سے گیلے ہاتھ سے بند کر دیں۔
  9. 9 پانچ سے دس منٹ فریج میں رکھیں پھر آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔

متعلقہ پکوان

(598) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish Kebab And Fish Cutlets - مزید مچھلی کے کٹلس اور کباب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Fish And Bread Balls, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish And Bread Balls is a Fish Kebab And Fish Cutlets, and listed in the machli ke kabab aur fish cutlets. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.