Gosht Ka Korma Recipe In Urdu

گوشت کا قورمہ بنانے کی ترکیب

Gosht Ka Korma Recipe In Urdu

اشیاء:
بڑا گوشت ایک کلو
پیاز آدھا کلو
سوکھا دھنیا آدھی چھٹانک
مرچ سیاہ دو ماشے
جاوتری تین ماشے
نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
دہی ایک پاؤ
گھی ڈیڑھ پاؤ
لہسن ایک گٹھی
سفید زیرہ دو ماشے
لونگ دو ماشے
جائفل دو عدد
کیوڑہ، زعفران حسب ذائقہ
بالائی آدھ پاؤ
ترکیب:
گھی میں ایک پاؤ پیاز کٹی ہوئی ڈال کر بھون لیں کہ بادامی رنگ ہو جائے پھر پسا ہوا لہسن ڈال کر پانچ منٹ تک دیگچی کامنہ بند رکھیں۔ اب گوشت اور باقی پسی ہوئی پیاز ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔ جب خوب بھن جائے تو دہی اور نمک ملا کر خوب بھونیں۔ گوشت سرخ ہونے پر پسا ہوا دھنیا، زیرہ سفید سرخ مرچ ، کالی مرچ، ادرک اور لونگ سب کچھ اس میں ڈال کر خوب بھونیں۔ اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گوشت کو گلنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو جائفل جاوتری الائچی، زعفران پیس کر کیوڑے میں حل کر یں اور گوشت میں ملا دیں۔ پھر بالائی خوب حل کر کے اس میں اچھی طرح ملا دیں۔ اور قورمہ میں جتنا شوربہ رکھنا ہو اس کے اندازے کے مطابق پانی ڈال کر دیگچی کو پندرہ منٹ تک دم پر لگا رہنے دیں۔ پندرہ منٹ کے بعد کھولیں لذیذ قورمہ تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(3819) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Gosht Ka Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gosht Ka Korma is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.