Kheer Recipe In Urdu

کھیر بنانے کی ترکیب

Kheer Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 دودھ دو کلو
2 چاول چوتھائی کپ، پندرہ منٹ کیلئے بھگودیں
3 چینی حسب ذائقہ، یا تین چوتھائی کپ (کھیر میں ذرا تیز چینی ڈالی جاتی ہے)
4 بادام پستے نیم گرم پانی میں بھگوکر چھلکا اتارلیں اور باریک باریک کاٹ لیں
5 پانی ڈیڑھ کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاول اور ڈیڑھ کپ پانی بھاری پیندے کے برتن میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں،
  2. 2 پانی خشک ہونے لگےتو لکڑی کے چمچے سے چاول اچھی طرح مسل لیں،تاکہ ان کے ٹکڑے ہوجائیں،
  3. 3  اب ان چاولوں میں ایک لٹر دودھ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں،
  4. 4  اور وقفے وقفے سے چمچہ چلاتے جائیں،،،برتن کی دیوار پر چپکنے والا دودھ بھی چمچےکےساتھ کھرچ کر پکتے ہوئے دودھ میں ملاتی جائیں،
  5. 5  دودھ خشک ہوکرچوتھائی یعنی ایک پاؤ رہ جائے، چاول خوب نرم ہوجائیں تو ایک بار پھر آنچ ہلکی کر کے چمچے سے خوب اچھی طرح چاول مسلتی جائیں،
  6. 6  اب باقی کا ایک لٹر دودھ بھی ڈال دیں،مزید پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں،
  7. 7  گاڑھی ہونے لگے تو چینی ڈال دیں، تین چار منٹ مزید پکائیں،
  8. 8 اب کسی پیالے میں نکال کراوپر سے بادام پستہ چھڑک دیں

متعلقہ پکوان

(1643) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Meethe Pakwan - مزید پنجابی میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Kheer, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kheer is a Punjabi Meethe Pakwan, and listed in the Punjabi Desserts and Sweets. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.