Qeemay Ki Bread Recipe In Urdu

قیمے کی ڈبل روٹی بنانے کی ترکیب

Qeemay Ki Bread Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

35 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 باریک قیمہ 750 گرام (تین پاؤ کے قریب )
2 ڈبل روٹی کا خشک چورا پونا کپ ( 3/4 کپ)
3 پیاز ایک درمیانہ کش کیا ہوا
4 ٹماٹروں کی پیسٹ چار بڑے چمچ (گھر پر ٹماٹر چھیل کر پکا کر بنا سکتی ہیں)
5 دودھ چھ بڑے چمچ
6 نمک 1-1/2 چائے والا چمچ
7 سیاہ مرچ تازہ پسی ہوئی دوچھوٹے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو ایک بڑے پیالے میں ڈالیں
  2. 2 اگر قیمہ باریک نہیں تو سل پر یابلنڈر میں پیس لیں
  3. 3 دوسرے پیالے میں ڈبل روٹی کا چورا، پیاز، سیاپ مرچ، ٹماٹروں کی پیسٹ، نمک اور دودھ ڈالیں
  4. 4 ہلکے ہاتھ سے یہ تمام چیزیں ملائیں
  5. 5 پھر انڈا پھینٹ کر اور پودینہ بھی ملائیں
  6. 6 قیمے کو سخت ہاتھ سے نہیں گوندھنا
  7. 7 صرف اتنا گوندھنا ہے کہ تمام چیزیں برابر مل جائیں
  8. 8 اب یہ قیمہ ڈبل روٹی والے بڑے سانچے میں ڈبل روٹی کی شکل میں بنا کر رکھ دیں
  9. 9 اب یہ سانچا اوون میں درمیانے تاؤ میں رکھ کر بیک کریں
  10. 10 اگر ڈبل روٹی والا سانچا نہ ہوتو ایک انچ گہری ٹرے میں گول پیڑے کی شکل میں رکھ کر پکا لیں
  11. 11 اوون کا تاؤ 350 F ہونا چاہیے
  12. 12 یہ لوف ایک گھنٹے میں تیار ہوگا
  13. نوٹ

  14. 1 اگر چاہیں تو اس لوف کے تیار ہونے پر تھوڑا کرافٹ چیز اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر اوپر پھیلا دیں اور تھوڑی دیر مزید بیک کرلیں
  15. 2 پنیر پگھل کر پھیل جائے تو اوون سے نکال لیں
  16. 3 ٹھنڈا ہونے پر ہی کاٹیں (ضروری ہے) اور تیز چھری استعمال کریں

متعلقہ پکوان

(2938) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Double Roti And Bread Slice - مزید ڈبل روٹی اور سلائس سے مزیدار اشیا

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Qeemay Ki Bread, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Qeemay Ki Bread is a Double Roti And Bread Slice, and listed in the Double Roti and Bread Slice. its preparation time is only 35 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.