Sada Gosht Recipe In Urdu

سادہ گوشت بنانے کی ترکیب

Sada Gosht Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
گھی آدھا پاؤ
ٹماٹر دو عدد
لہسن ایک گٹھی (درمیانی)
نمک حسب پسند
مرچ(سرخ) حسب پسند
ہلدی و گرم مصالحہ حسب پسند
پیاز آدھا پاؤ
ترکیب:
گوشت کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ کٹی ہوئی پیاز، لہسن، (چھلکا اترا ہوا ہو) اور دوسرے مصالحہ جات اس میں ڈال کر ایک پیالی پانی بھی ڈال دیا جائے۔ گوشت کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ گوشت جب اچھی طرح گل کر نرم ہو جائے تو ٹماٹروں کو قتلوں کی شکل میں کاٹ کر اس میں ڈالیں اور پھر چمچے سے ہلاتی رہیں۔ ایک منٹ بعد اس میں گھی ڈال دیا جائے۔ اسے اچھی طرح بھون لیں۔ جب تری نظر آنے لگے تو اتار لیں۔ لذیذ سادہ گوشت تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(3411) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Sada Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sada Gosht is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.