Sauce Roll Recipe In Urdu

سوئس رول بنانے کی ترکیب

Sauce Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

5 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

137 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 میدہ پچاس گرام
2 بیکنگ پاؤڈر چائے کا ایک چمچ
3 انڈے (پھینٹے ہوئے) دو عدد
4 چینی(پسی ہوئی) ایک سو گرام
5 ونیلا ایسنس دو، تین قطرے
6 آئسنگ شوگر آدھی پیالی
7 کریم ایک پیالی چاکلیٹ (کش کی ہوئی) آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آٹے کو بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ چھان لیں
  2. 2 انڈے کی سفیدیوں کو اتنا پھینٹیں کہ بے لچک ہو جائے اور اس میں آہستہ آہستہ چینی شامل کر یں
  3. 3 دو بارہ سفید ہونے تک پھینٹیں
  4. 4 انڈوں میں پانی اور ایسنس ملائیں اور اس مرکب میں آٹا شامل کر یں
  5. 5 ملائم ہو جانے تک پھینٹیں
  6. 6 اس مرکب کو گریس کیے ہوئے سوئس رول ٹِن میں انڈیلیں
  7. 7 اس مرکب کو پندرہ منٹ بیک کر یں
  8. 8 کیک کو بٹر پیپر پرالٹ لیں اور اس پر آئسنگ شوگر چھڑکیں
  9. 9 کریم کو گاڑھا ہونے تک پھینٹیں اور اس میں کش کی ہوئی چاکلیٹ شامل کر یں
  10. 10 چاکلیٹ ملی کریم کو کیک پر پھیلائیں اور کیک کو رول کر یں
  11. 11 اس پر آئسنگ شو گر چھڑکیں
  12. 12 ایک گھنٹے کے لئے یخ بستہ کر لیں
  13. 13 سوئس رول کے سلائس کاٹ لیں اور وِپڈ کریم یا آئس کریم کے ساتھ پیش کر یں

متعلقہ پکوان

(4898) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Rolls - مزید رولز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Sauce Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sauce Roll is a Rolls, and listed in the roll. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 5 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.