Palaak Aur Chawal Ke Rolle Recipe In Urdu

پالک اور چاول کے رول بنانے کی ترکیب

Palaak Aur Chawal Ke Rolle Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ابلے ہوئے چاول ایک پیالی
2 پالک 200گرام
3 چکن 200گرام
4 نمک حسب ذائقہ
5 لہسن کا پاؤ ڈر آدھا چائے کا چمچ
6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
7 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
8 سرکہ دو کھانے کے چمچ
9 سویا سوس دو کھانے کے چمچ
10 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
11 بیسن آدھی پیالی
12 چاول کا آٹا آدھی پیالی
13 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
14 کوکنک آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کی بوٹیوں کو دھو کر نمک، لہسن،لال مرچ،سرکہ اور سویاسوس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ پھر اسے ایک کھانے کے چمچ ڈالڈا کوکنک آئل میں تیز آنچ پر سنہری فرائی کر لیں۔ اسی فرائینگ پین میں ابلے ہوئے چاول اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔جب چاو ل اور چکن اچھی طرح گل جائے اور خشک پانی ہو جائے تو کسی پیالے میں نکال لیں۔
  2. 2 پالک کو دھو کر تھوڑے سے بڑے پتے علیحدہ کر لیں اور باقی پالک کو چوپ کرلیں اور چاول کے مکسچر مین ڈال کر کالی مرچ ملائیں۔ تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر ڈبل روٹی کا چورا ہاتھ پر لگاتے ہوئے رول بنا لیں۔
  3. 3 بیسن،چاول،کا آٹا،نمک، لال مرچ اور ہلدی کو ملا کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے آمیزہ تیار کرلیں۔ اس مین پالک کا پتوں کو ڈپ کر کےکوکنگ آئل میں سنہری کر لیں۔تیارکئے ہوئے رول کو بھی تھوڑے سے کوکنگ میں سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔
  4. پریزنٹیشن

  5. 1 سنہری فرائی کئے ہوئے پالک کے پتوں کو ٹرے میں رکھ کر اس پر رول سجا کر حسب پسند چٹنی کے ساتھ پیش کریں

متعلقہ پکوان

(591) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Saag Aur Palak - مزید ساگ اور پالک

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Palaak Aur Chawal Ke Rolle, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Palaak Aur Chawal Ke Rolle is a Saag Aur Palak, and listed in the Spinach and saag. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.