Shepherds Pie Recipe In Urdu

شیپرڈز پائی بنانے کی ترکیب

Shepherds Pie Recipe In Urdu

اجزاء:
بیس(Base)تیار کرنے کے لئے:
آلو دو عدد(درمیانہ سائز کے)
دودھ دو کھانے کے چمچ
نمک چٹکی بھر
کالی مرچ چائے کا چمچ
فلنگ کے لئے:
مچھلی چار پیس
دودھ ایک کپ
پانی کپ
میدہ یا آٹا 1کھانے کا چمچ
ٹاپنگ(Topping) کے لئے:
تازہ ہرے دھنیے کے پتے ایک کھانے کا چمچ
ڈبل روٹی کا چورا ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ (پسی ہوئی) چائے کا چمچ
ترکیب:
بیس :
آلوؤں کو ابال کر چھیلیں اور بھرتا بنا لیں ۔ پھر اس میں دودھ نمک اور کالی مرچ ملائیں اور اچھی طرح سب کچھ مکس کر لیں۔
فلنگ:
مچھلی کو دودھ اور پانی ملا کر پکائیں۔ مچھلی کو کانٹوں سے ہر ممکن حد تک پاک ہونا چاہئے۔ پھر فش سٹاک میں آٹا یا میدہ ڈالیں اور چٹکی بھر نمک ملاتے ہوئے اسے مچھلی میں ڈال دیں۔
ایک بیکنگ ڈش لے کر آلوؤں کا آمیزہ ڈال کر اس کی سطح ہموار کریں اور اس میں فلنگ (مچھلی)رکھ دیں۔ ٹاپنگ کے اجزاء کو باہم ملا کر مچھلی کے اوپر چھڑ کاؤ کر یں۔ اور آخر میں اوون میں رکھ کر 180سینٹی گریڈ یا350فارن ھائیٹ پر 15منٹ بیک کر یں ۔

متعلقہ پکوان

(1636) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Continental Dishes - مزید متفرق کونٹینینٹل تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Shepherds Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shepherds Pie is a Continental Dishes, and listed in the european dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.