Pesto Chicken With Hash Brown Potato Recipe In Urdu

پیسٹو چکن ودہیش براؤن پوٹیٹو بنانے کی ترکیب

Pesto Chicken With Hash Brown Potato Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو
2 آلو دوعدد درمیانے
3 نمک حسب ضرورت
4 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
5 لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
6 پیاز ایک چائے کا چمچ
7 مونگ پھلی آدھی پیالی
8 کالی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
9 دہی آ دھی پیالی
10 تلسی کے پتے ایک پیالی
11 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
12 مکھن دوکھانے کے چمچ
13 کوکنگ آئل چار چائے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر نمک اور دہی سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔پیسٹو ساس بنانے ک لئے تلسی کے پتے، مونگ پھلی،لہسن کے جوئے، آدھا چمچ کالی مرچ اور ہری مرچوں کو دو کھانے کے چمچ ڈالڈا کوکنگ آئل کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
  2. 2 پھر کوکنگ آئل میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو پہلے تیز آنچ پر فرائی کریں پھر درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے چکن کو گلنے رکھ دیں۔
  3. 3 جب چکن گلنے پر آجائے تو اس میں پیسٹو ساس ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
  4. پریزنٹیشن

  5. 1 اس منفرد چکن کو روٹی یا چاول کے بجائے ہیش براؤن پوٹیٹو کے ساتھ پیش کریں۔
  6. 2 ہیش براؤن پوٹیٹو بنانے کے لئے ابلے ہوئے آلوؤں کو میش کر کے اس میں نمک ،کالی مرچ،لہسن کا پاؤڈر اور مکھن ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ نان اسٹک فرائینگ پین میں اسے ڈھک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر رکھیں کہ اچھی طرح سنہری ہو جائے۔

متعلقہ پکوان

(470) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food - مزید بین اقوامی کھانوں کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Pesto Chicken With Hash Brown Potato, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pesto Chicken With Hash Brown Potato is a International Food, and listed in the worldwide food. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.