Tofu Masala Recipe In Urdu - Recipe No. 1428

Tofu Masala Urdu recipe is available at UrduPoint. Tofu Masala is a famous dish in this region. You can read here Tofu Masala recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Tofu Masala . You can know the complete method to make Tofu Masala on this page. We will also tell you how long it will take to make Tofu Masala . Read the recipe, ingredients, and everything related to Tofu Masala below.

مصالحہ دا ر توفو بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1428

Tofu Masala  Recipe In Urdu
اشیاء:
پسا ہوا لوبیا 300گرام
پیاز دو عدد میڈیم سائز
ادرک ایک عدد انچ موٹا ٹکڑا
ٹماٹر دو عدد میڈیم سائز
سبز مرچیں دو عدد
شملہ مرچ دو عدد میڈیم سائز
تازہ پودینے کی پتیاں کپ
تیل 1ٹیبل سپون
زیرہ (ثابت) ایک ٹیبل سپون
ہلدی ٹیبل سپون
زیرہ پساہوا ایک ٹیبل سپون
پسا ہوا دھنیا ایک ٹیبل سپون
سرخ مرچ پسی ہوئی ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔توفو(لوبیے کی پھلی)کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں۔
2۔پیاز اورادرک اچھی طرح سے چھیل لیں، چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد باریک باریک کتر لیں۔ ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد ٹکڑے بنا لیں ۔ شملہ مرچ اور سبزمرچ دونوں کو اچھی طرح دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کر لیں ۔ خشک کرنے کے بعد ان دونوں کو کاٹ کر درمیان میں سے ان کے بیج نکال لیں اس کے بعد ان دونوں کو باریک باریک کتر لیں۔ سبز دھنیے کو اچھی طرح دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کر لیں ، خشک کر نے کے بعداس کی پتیاں توڑ لیں۔
3۔فرائی پین میں تیل ڈال کر گرم کر لیں۔ تیل گرم کرنے کے بعد اس میں ثابت زیرہ ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں اوراس وقت تک پکائیں جب تک اس کا کلر (رنگ) تبدیل نہ ہو جائے۔ اب اس فرائی پین میں کتری ہوئی پیاز، کتری ہوئی ادرک اور کتری ہوئی سبز مرچیں ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر لیں ، جب پیاز براؤن اور نرم ہو کر مڑلنے لگیں تو فرائی پین کو نیچے اتار لیں ۔
4۔اب ان کو سوس پین میں ڈال دیں ، ان تلی (فرائی) ہوئی چیزوں کو سوس پین میں ڈال کر اس میں آدھا کپ پانی ڈال دیں ، پانی ڈالنے کے بعداس میں ساتھ ہی پسی ہوئی ہلدی، پسا ہوا زیرہ، پسا پوا دھنیا اور پسی ہوئی سرخ مرچ ڈال دیں۔ اس کے بعد سوس پین میں موجود چیزوں کو آدھے منٹ تک پکائیں اور ساتھ ساتھ ہلائیں ان کو پکانے کے لئے حرارت نارمل رکھیں۔
5۔اس کے بعداس میں کتری ہوئے ٹماٹر ڈال دیں اورا ن کو زیادہ حرارت پر دو منٹ تک پکائیں جلدی جلدی نمک حسب ذائقہ ڈال دیں۔ نمک ڈالنے کے بعد اچھی طرح مکس کر یں۔
6۔اب حرارت کو کم کر کے دو منٹ سے تین منٹ تک فو (لوبیے کی پھلی)کو اچھی طرح سے پکائیں۔ کچھ دیر کے بعد جب تو فو اپنی اصل حالت میں آجائیں تو حرارت بند کر دیں، اس ڈش کے لئے تو فو کا مکمل طور پر پک جانا زیادہ ضروری ہے۔
7۔ اس ڈش کو پیش کرنے سے پہلے اس پر تازہ دھنیے کی پتیاں چھڑک دیں ، یہ پیتاں اس ڈش کو خوبصورت بنا دیں گی۔ اب آپ اس ڈش کو کھانے کے لئے پیش کر سکتے ہیں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 180
پروٹین 20.7
چکنائی 4.5
کاربو ہائیڈریٹس 1.0
فائبر ز(ریشے) 0.6

(5909) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Daal

More Recipes

Urdu cooking recipe of Tofu Masala , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tofu Masala is a Daal, and listed in the pulses lentils. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.