White Beef Roll Recipe In Urdu

وائٹ بیف رول بنانے کی ترکیب

White Beef Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

75 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

کیلوریز‎

276 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

پراٹھا کیلئے:
1 میدہ آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 گھی آدھا کپ
4 تیل تلنے کیلئے
فلنگ کیلئے:
1 بیف آدھا کلو
2 تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
3 لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز کا پیسٹ آدھا کپ
5 دہی ایک کپ
6 سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
7 کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی
8 ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
9 نمک حسب ذائقہ
10 کریم دو کھانے کے چمچ
11 ہاٹ چلی سوس آدھا کپ
12 پیاز دو عدد
13 سلاد پتے دو سے تین عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پراٹھا کیلئے میدہ،نمک،گھی اور حسب ضرورت پانی کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اور نرم ڈو گوندھ لیں
  2. 2 اب اس کے پیڑے بنا کر بیل لیں اور پراٹھے فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں
  3. 3 فلنگ کیلئے پین میں تیل گرم کرکے لہسن کا پیسٹ اور پیاز کا پیسٹ فرائی کر لیں
  4. 4 اب اس میں بیف کے ٹکڑے شامل کریں اور فرائی کر لیں
  5. 5 جب رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں دہی ،پسی سفید مرچ،کٹی کالی مرچ، ہری مرچ اور نمک شامل کرکے بھون لیں
  6. 6 حسب ضرورت پانی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے اور گوشت گل جائے
  7. 7 اب اس میں کریم شامل کرکے مکس کرلیں اور اتار لیں
  8. 8 کوئلے کا دھواں دیں
  9. 9 اب پراٹھوں کے درمیان میں ہاٹ چلی سوس ،پیاز اور بیف کا آمیزہ ڈالیں
  10. 10 پھر سلاد پتے ڈال کر رول بند کرکے سرو کریں

متعلقہ پکوان

(2609) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Rolls - مزید رولز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of White Beef Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. White Beef Roll is a Rolls, and listed in the roll. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 75 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.