Yogurt Fruit Cake Recipe In Urdu - Recipe No. 996

دہی کا کیک پھلوں کے ساتھ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 996

Yogurt Fruit Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
ترش پھلوں کا رس پون کپ
جیلائن پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
انڈے کی سفیدی 3عدد
دہی دو تہائی (پون سے تھوڑا کم)کپ
سبز کچا سنگترے کا چھلکا 1عدد
آم 2عدد
کیوی فروٹ 2عدد
کچے انگور 10۔12عدد
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
ترکیب:
1۔پھلوں کے رس کو گرم کریں اور جیلائن پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح حل کر لیں۔
2۔ایک پیالے میں انڈے کی سفیدی کو پھینٹیں ساتھ ساتھ لیموں کے چھلکے اور دہی ڈالتے جائیں ۔
3۔اسی آمیزے میں جیلائن اور پھلوں کے رس کا آمیزہ بھی ڈال کر پھینٹ لیں۔یہاں تک کہ تمام اشیاء اچھی طرح سے پھینٹی جائیں۔
4۔آمیزے کے جیلی کے سانچے میں ڈال کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔
5۔آم کو چھیل کر گٹھلی نکال لیں اور گودے کے ٹکڑے کر لیں کیوی فروٹ چھیل کر ٹکڑے کر لیں۔انگو ربھی دو دو ٹکڑے کر لیں کٹے ہوئے پھلوں کو پیالے میں ڈال کر اوپر سے لیموں کا رس چھڑک کر چمچ سے مکس کر لیں۔
6۔سارے پھلوں کو کیک کے درمیانے خالی حصے میں ڈال دیں اور فوراََ پیش کر یں یا واپس فریج میں رکھ کر اس وقت نکالیں جب استعما ل کرنا ہو۔
غذائیت:
توانائی 98کیلوریز
چکنائی 57گرام
جاذب چکنائی 0.13گرام
کولیسٹرول 1ملی گرام
فائبر 2.72گرام

(8014) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet - مزید میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Yogurt Fruit Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Yogurt Fruit Cake is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.