Matar Paneer Tips in Urdu - Matar Paneer Totkay - Tip No. 1684

Urdu Totkay Matar Paneer مٹر پنیر (Tip No. 1684) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Matar in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Matar Paneer Recipe In Urdu

مٹر پنیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1684

اجزاء:
پیاز درمیانہ (کٹی ہوئی) ایک عدد
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ
پنیر 250گرام
تیز پات تین چار پتے
مٹر کے دانے 500گرام
ٹماٹر (چھلکا اتارے ہوئے کٹے ہوئے) 250گرام
دہی 250گرام
ہرا دھنیا(کٹا ہوا) چند پتیاں
لہسن(پسا ہوا) چھے جوے
گھی 125گرام
ادرک(کٹی ہوئی) 15گرام
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ (کٹی ہوئی) دو عدد
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
پیاز، لہسن اور ثابت دھنیا باریک پیش کر الگ رکھ دیں ۔ پنیر کے ایک ایک انچ کے ٹکڑے کر لیجئے۔ اس کے بعد ایک پتیلی میں تھوڑا سا گھی ڈال کرپنیر کے ٹکڑوں کو ہلکا ہلکا سرخ کر کے ایک پلیٹ میں نکال لیجئے۔
باقی کی پیاز کو باریک کاٹ کر بمعہ تیز پات کے سرخ کر لیجئے۔ سرخ ہونے پر کٹی ہوئی ادرک، ہلدی اور پسی ہوئی پیاز ڈال کر اتنا بھونیں کہ گھی مصالحہ الگ الگ ہو جائے ۔ اب اس میں پنیر ،مٹر، دہی، سرخ مرچ، ٹماٹر اور نمک ڈال دیجئے اور پانچ چھے منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں۔ اس میں پانی اتنا ڈالیں کہ مٹر گل جائے ۔ کم ازکم بیس منٹ تک پکائیں ۔ لیجئے مزے دار مٹر پنیر تیار ہے۔ گرم مصالحہ اور کٹا ہوا ہرا دھنیا اوپر سے ڈال کر پیش دیجئے۔

More From Matar