بین الاقوامی کشمیر یکجہتی کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ، قرار داد منظور
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو روکے، اپنی تمام افواج کا انخلا کرے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابقرائے شماری کرائی جاسکے ،اسلامی سربراہ کونسل کے سیکرٹری جنرلمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ بنائیں،بین الاقوامی میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے جمو ں کشمیر کے لوگوں کی محرومیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرے ، قرار داد میں مطالبہ
پیر 17 جولائی 2017 12:02
(جاری ہے)
بین الاقوامی کانفرنس نے بھارتی افواج کی طرف سے پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کو تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد دانستہ طور پر پوری کشمیری نسل کو نابینہ کرنا ہے۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے دانستہ طور پر کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ کشمیری یکجہتی کانفرنس کے شرکا نے قرار داد میں مطالبہ کیا کہ بھارت جموں کشمیر میں تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو روکے۔بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروںکو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حالات کے بارے میں آگاہ کرے تاکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔جموں کشمیر سے بھارت اپنی تمام افواج کا انخلا کرے تاکہ وہاں کے شہری عام زندگی گزار سکے اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق وہاں پر رائے شماری کرائی جاسکیں۔اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری کے احساس کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں جموں کشمیر میں رائے شماری کرائے۔اسلامی سربراہ کونسل کے سیکرٹری جنرل جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ بنائیں۔اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے بھارتی افواج کی طرف سے جموں کشمیر میں تما م اموات ،ریپ کیسیز جعلی پولیس مقابلوں کی تفتیش کرے اور ان کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔تمام حکومتوں خصوصی طور پر کینیڈین حکومت اس بات پر زور ڈالے کے بھارت جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔بین الاقوامی میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے جمو ں کشمیر کے لوگوں کی محرومیوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ تمام متعلقہ افراد جموں کشمیر کے ہولناک واقعات سے خود کو آگاہ رکھیں اور اپنی استطاعت کے مطابق اقدامات کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.