شریف خاندان کی 12مزید آف شور کمپنیاں نکل آئیں۔ انکا مالک کون ہے؟ سینئر اینکر نے نیا انکشاف بتادیا

منگل 12 ستمبر 2017 01:03

شریف خاندان کی 12مزید آف شور کمپنیاں نکل آئیں۔ انکا مالک کون ہے؟ سینئر ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-12 ستمبر-2017ء) شریف خاندان کی 12مزید آف شوکمپنیاں نکل آئیں ہیں جو کچھ عرصے میں جلد سامنے آجائینگی۔ نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور سینئر صحافی مبشر لقمان کا اپنے پروگرام میں کہنا تھا کہ انکی چڑیل نے انہیں بتایا ہے کہ شریف خاندان کی 12مزید آف شورکمپنیاں نکل آئیں ہیں جو جلد سامنے آجائینگی۔

(جاری ہے)

مزید بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آف شورکمپنیاں مریم نوازشریف کی چھوٹی بہن یعنی اسحاق ڈار کی بہو کے نام پر ہیں یعنی ان آف شورکمپنیوں کے بینرفیشری آرنر مریم نوازشریف کی چھوٹی بہن ہیں۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔