ن لیگ پولیس کے ذریعے ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے سے باز آ جائے،صاحبزادہ حامد رضا

منگل 12 ستمبر 2017 22:25

ن لیگ پولیس کے ذریعے ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے سے باز آ جائے،صاحبزادہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے این اے 120 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں داتا دربار روڈ، اردو بازار اور لکشمی چوک میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ پولیس کے ذریعے ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے سے باز آ جائے۔ 17 ستمبر مودی کے یاروں کی شکست کا دن ہے۔

ووٹرز ن لیگی حکومت کے ہر ظلم کا بدلہ اپنے ووٹ سے لیں گے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول دینا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کی تمام مشینری کلثوم نواز کی مہم میں لگی ہوئی ہے۔ الیکشن ڈے پر ن لیگی گلو بٹوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کریں گے۔ ضمیروں کے سوداگر کرپشن کی کمائی سے باضمیر اور باشعور ووٹرز کو خرید نہیں سکتے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ دھونس اور دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ نتائج کے اعلان تک حلقہ 120 فوج کے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :