X
UrduPoint

کراچی سے کوئٹہ آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء) ::کراچی سے کوئٹہ آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز آئی آر 540کے لینڈنگ کے دوران لینڈنگ گئیر نہ کھُل سکے۔ا ئیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے طویل جدو جہد کے بعد جہاز کو باحفاظت ائیر پورٹ پر لینڈ کر لیا۔ طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے ۔ ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں جبکہ جہاز کو مرمت کے لیے جلد بھجوادیا جائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں