Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے عوام کا سمندر امڈ آیا

30 ہزار امریکن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے واشنگٹن میں کیپیٹل ون ارینا میں موجود

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر پیر 22 جولائی 2019 02:51

وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے عوام کا سمندر امڈ آیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 22 جولائی 2019ء) وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے عوام کا سمندر امنڈ آیا۔ 30 ہزار امریکن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے واشنگٹن میں کیپیٹل ون ارینا میں موجود۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت امریکہ میں 3 روزہ دورے پر ہیں اور اب سے کچھ ہی دیر بعد واشنگٹن میں کیپیٹل ون ارینا میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں کے جس میں امریکن پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔


گلف نیوز کے مطابق اس وقت کیپیٹل ون ارینا میں 30 ہزار کی تعداد میں لوگ موجود ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے وہاں امریکہ بھر سے آئے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹرنٹو سے بھی بڑی تعداد میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لیے کیپیٹل ون ارینا میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

  وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔

سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاء کے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے مخصوص انداز سے شرکاء کا لہو گرمایا اور پاکستان میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی یاد تازہ کردی۔ اب سے کچھ ہی دیر میں وزیر اعظم عمران خان عوام کے اس عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات