جیکب آباد‘گندم کے چھوٹے آبادگاروں کو باردانہ نہ ملنے کیخلاف پی پی شہید بھٹو کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 11 اپریل 2017 23:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) گندم کے چھوٹے آبادگاروں کو باردانہ نہ ملنے کے خلاف پی پی شہید بھٹو کی جانب سے اجتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹو ضلع جیکب آبادکی جانب سے گندم کے چھوٹے آبادگاروں کو باردانہ نہ ملنے کے خلاف مرکزی کال پر جیکب آبادمیں بھی ضلعی صدر ندیم قریشی، حاجی احمد کھوسو ،عباس رند،نورمحمد منجھو ،عبدالسمیع سومرو،لیاقت لاشاری ،غلام عباس سومرو،میر گل بروہی ،انعام شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر ڈی سی چوک پر دھرنا دیاگیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ گندم کے چھوٹے آبادگاروں کو باردانہ نہیں دیاگیا سندھ حکومت کے نمائندے صرف منتخب نمائندوں کو فراہم کررہے ہیں پرافسوس غریب اورچھوٹے گندم کے آبادگار باردانے کے لیے پریشان ہیں ضلعی مرکز کے نمائندے من پسند افراد کو باردانے دیے رہے ہیں انہوںنے کہاکہ زرداری حکومت نے ہمیشہ سندھ کے آبادگاروں کا معاشی قتل عام کیاہے اور آبادگاروں کو نقصان پہنچایاہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ سندھ کے آبادگارو ںکو فوراًباردانہ فراہم کرکے بے چینی ختم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں