جیکب آباد:بلدیاتی کونسلر کا منتخب چیئر مین کے خلاف سامان فراہم نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 16 مئی 2017 19:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء)بلدیاتی کونسلر کا منتخب چیئر مین کے خلاف سامان فراہم نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کے بلدیاتی چیئر مینوں کو حکومت کی جانب سے دیے گئے سولر ،واشنگ ،سلائی مشین ،پنکھے ،نلکے ،پائپ اوردیگر سامان کونسلر اور غریب عوام کو نہ دینے کے خلاف کونسلرز میاں داد بنگلانی ،صالح بلوچ کی قیادت میں شہید اللہ بخش پارک سے ایک احتجاجی مظاہرہ نکال کر شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور بلدیاتی چیئر مین کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پردھرنادے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر بلدیاتی کونسلرز نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی چیئرمینوں کو حکومت کی جانب سے قیمتی سامان اورفنڈملاہے پروہ کونسلرز اور عوام کو دینے کے بجائے فروخت کررہے ہیں جو زیادتی ہے انہوںنے انتباہ کیاکہ چیئر مین فضل بنگلانی نے دیاگیا سامان اورفنڈ نہ دیاتو احتجاجی تحریک چلائی جائیگی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں