جیکب آباد، اسپورٹس بورڈ کابیڈمنٹن ٹورنامنٹ ذوالفقار اچکزئی نے اپنے نام کر لیا

جمعرات 24 اگست 2017 20:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) جشن آزادی کے سلسلے میں سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جمنازیم میں بیڈمنٹن کاٹورنامنٹ کرایاگیا فائنل مقابلہ ابوبکر سدھایو ،صابر سومرواورذوالفقاراچکزئی ،عبدالشکوراوڈھو کی جوڑی کے درمیان کھیلاگیا جو دلچسپ مقابلے کے بعد ذوالفقار اچکزئی کی جوڑی نے جیت لیا اس موقع پر مہمان خاص محکمہ تعلیم کے افسر محمد ابراہیم برڑونے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ سیپکو کے خالد مہر سندھ اسپورٹس بورڈ کے بشیر جمالی ودیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدابراہیم برڑونے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں سے انسان صحت مند رہتاہے کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہیے نوجوان ان مقابلوں میں بھرپورحصہ لیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں