خضدار میں عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،شہر اور ضلع بھر کے سینکڑوں مساجد ، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی

پیر 4 ستمبر 2017 21:12

خضدار۔04 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2017ء) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خضدار میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی‘ شہر اور ضلع بھر کے سینکڑوں مساجد ، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لیویز ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیئے گئے تھے ۔

مرکزی عید گاہ میں مولانا محمود الحسن کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے تبلیغی مرکز کوشک ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے سول کالونی خضدار ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی نے مرکزی عید گاہ میں نماز عید ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

علما کرام نے عید الاضحی کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی مسلمانوں کے لیئے خوشیوں ایثار و قربانی کا دن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قربانی حضرت ابراہیم ؑ کی عظیم الشان عمل کی یادگار ہے۔ سب کچھ اللہ تعالی کے حکم اور اس کی رضا جوئی کے لیئے تھا اور قربانی کی اصل روح اور اسکی حقیقت یہ ہے کہ مسلمان اللہ تعالی کی محبت میں اپنی تمام نفسیاتی خواہشات کو قربان کردے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں صبر و تحمل اور عفو درگزر کا درس دیتا ہے ۔علما ء کرام نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کے لیئے بھی دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں