عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر اور ملحقہ علاقوں میں متعد د ٹریفک حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق‘ ایک درجن سے زائد افراد زخمی

پیر 4 ستمبر 2017 21:12

خضدار۔04 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2017ء) عید الاضحی کے موقع پر شہر اور ملحقہ علاقوں میں متعد د ٹریفک حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے دوران خضدار شہر اور ملحقہ علاقوں میں متعدد ٹریفک حادثات میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے‘ سنی کے مقام پر کار الٹنے سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی‘ دوسرے واقع میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا ۔پیر کو دراکھالہ کے مقام پر پک اپ الٹنے سے دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جبکہ باغبانہ کے مقام پر کرنٹ لگنے سے عبدالرشید باجوئی نامی ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں