پاک آرمی 33 ڈویژن اور ایف سی کے تعاون سے خضدار میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پاک آرمی 33 ڈویژن اور ایف سی کے تعاون سے خضدار میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں کٹے ہونٹوں اور کٹے تالو کا علاج و آپریشن کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ میں کراچی کے ماہر ڈاکٹرز کو دعوت دی گئی تھی، فری میڈیکل کیمپ میں خضدار اور قرب و جوار کے سینکڑوں بچوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ایک بچی نے کی، کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاؤٹس کرنل حافظ کاشف نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فرنٹیر کور کی جانب سے عوام کی خدمت ہر شعبے میں جاری و ساری ہے، انہوں نے کہا کہ قیام امن ہو یا عوام کی حفاظت ہو ہر معاملے میں ایف سی نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس امسال بھی ایف سی کی جانب سے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کٹے یونٹوں اور کٹے تالو کا آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں بچوں کو مفت علاج کی سہولت میسر آئیگی، ڈاکٹر افیاض کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر اس فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس سے عوام کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات میسر آئیں گی اور ان کے بچوں کے مرض کا علاج کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آج کے فری میڈیکل کیمپ کے لگانے کا مقصد لوگوں کو مفت علاج کی سہولت دینا ہے اس سلسلے میں کراچی سے ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کیے گئے ہیں، خضدار میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کی وجہ سے بہت سارے والدین کو اپنے بچوں کو مفت آپریشن کرانے کی سہولت میسر آئی اور پاک آرمی و ایف سی کی ان کاوشوں کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں