وزیراعلیٰ بلوچستان کا خضدار کے صحافیوں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:42

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء للہ خان زہری نے خضدار کے صحافیوں کیلئے ہاوسنگ اسکیم کا اعلان کر دیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کرخ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ خضدار کے صحافیوں کے لئے رہائشی اسکیم کی ان کے لئے ایک بنیادی ضرورت ہے لہذا ہماری تجویز ہے کہ خضدار کے صحافیوں کے لئے ہاوسنگ اسکیم کا اعلان کیا جائے جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ خضدار پریس کلب کے لئے میں نے پہلے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی ہے جس سے پریس کلب کی بلڈنگ بن رہی ہے اور میں ان کے لئے ہاوسنگ اسکیم کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں