Rawalpindi - Urdu News

راولپنڈی ۔ متعلقہ خبریں

Rawalpindi راولپنڈی، صوبہ پنجاب میں سطح مرتفع پوٹھوھار میں واقع ایک اہم شہر ہے۔ یہ شہر پاکستان فوج اور پاکستان فضایہ کا صدر مقام بھی ہے اور 1960 میں جب موجودہ دارالحکومت اسلام آباد زیر تعمیر تھا ان دنوں میں قائم مقام دارالحکومت کا اعزاز راولپنڈی کو ہی حاصل تھا۔ ۔ راولپنڈی شہر دارالحکومت اسلام آباد سے 5کلومیٹر، لاہورسے 275 کلومیٹر، کراچی سے 1540 کلومیٹر، پشاور سے 160 کلومیٹر اور کوئٹہ سے1440 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ راولپنڈی کی آبادی تقریبًا 30 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ نئ مردم شماری کے مطابق راولپنڈی آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ یہ شہر بہت سے کارخانوں کا گھر ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ راولپنڈی شہر میں واقع ہے، اور یہ ایئرپورٹ راولپنڈی شہر کے ساتھ ساتھ دارلحکومت اسلام آباد کی بھی خدمت کرتا ہے۔ راولپنڈی کی مشہور سڑک "مری روڈ" ہمیشہ ہی سے سیاسی جلسے جلوسوں کا مرکز رہی ہے۔ راولپنڈی مری، نتھیا گلی، ایوبیا، ایبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات سوات، کاغان، گلگت، ہنزہ، سکردو اور چترال جانے والے سیاحوں کا بیس کیمپ ہے۔ نالہ لئی، اپنے سیلابی ریلوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے جو راولپنڈی شہر کے بیچ و بیچ بہتا ہوا راولپنڈی کو دو حصّوں "راولپنڈی شہر" اور "راولپنڈی کینٹ" میں تقسیم کرتا ہے ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ نالہ لئی کا پانی کبھی اتنا صاف شفاف اور خالص تھا کہ اسے پیا جا سکے، لیکن اب یہ گھروں سے خارج ہونے والا فضلہ اور کارخانوں سے خارج ہونے والا گندہ پانی اس کو ناپاک کر چکا ہے۔
راولپنڈی کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Rawalpindi City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Rawalpindi. Complete in depth overview of Rawalpindi. Stay up to date with all local news and national news of Rawalpindi city

راولپنڈی شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے راولپنڈی کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر راولپنڈی کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ