Photos of Occupied Kashmir (page 3)

مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین تصاویر

Occupied Kashmir

جموں و کشمیر (کشمیر یا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر) بھارت کے زیر قبضہ سب سے شمالی ریاست ہے جس کا بیشتر علاقہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پر پھیلا ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کی سرحدیں جنوب میں ہماچل پردیش، مغرب میں پاکستان اور شمال اور مشرق میں چین سے ملتی ہیں۔ پاکستان میں جموں و کشمیر کو اکثر مقبوضہ کشمیر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

جموں و کشمیر تین حصوں جموں، وادی کشمیر اور لداخ میں منقسم ہے۔ سری نگر اس کا گرمائی اور جموں سرمائی دارالحکومت ہے۔ وادی کشمیر اپنے حسن کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ مندروں کا شہر جموں ہزاروں ہندو زائرین کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ لداخ جسے "تبت صغیر" بھی کہا جاتا ہے، اپنی خوبصورتی اور بدھ ثقافت کے باعث جانا جاتا ہے۔ ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت ہے تاہم ہندو، بدھ اور سکھ بھی بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔

کشمیر دو جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کا باعث بنا ہوا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ مسلم اکثریتی ریاست ہونے کے باعث تقسیم ہند کے قانون کی رو سے یہ پاکستان کا حصہ ہے جبکہ بھارت اسے اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔ علاقہ عالمی سطح پر متنازعہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جس میں وادی کشمیر میں مسلمان 95 فیصد، جموں میں 28 فیصد اور لداخ میں 44 فیصد ہیں۔ جموں میں ہندو 66 فیصد اور لداخ میں بدھ 50 فیصد کے ساتھ اکثریت میں ہیں۔

Records 97 To 144 (Total 352 Records)

Latest photos of Occupied Kashmir and Latest news in Urdu - Full photo coverage on Occupied Kashmir, watch photo galleries, pictures and new photos. Live updates of today Occupied Kashmir news and full coverage. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the photos via Facebook, Twitter, Whatsapp etc.

مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین تصاویر، دیکھئے مقبوضہ کشمیر کا تصویری احوال، اردو پوائنٹ کی تصاویر کے ساتھ۔ شیئر کیجئے مقبوضہ کشمیر کی تصاویر، اور جانئیے ہر تصویر کے پیچھے چھپی کہانی کے بارے میں۔