حکومت نے وزارت ریلوے کو حویلیاں،ایبٹ آباد سے پاک چین بارڈر تک ریلوے لائن کی تعمیر کی پری فیزیبلٹی سٹڈی کے لئے 165ملین روپے کی فراہمی منظوری دے دی

بدھ 20 ستمبر 2006 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء ) وفاقی حکومت نے رواں ہفتے کے دور ان وزارت ریلوے کو حویلیاں ضلع ایبٹ آباد سے پاک چین بارڈر تک ریلوے لائن کی تعمیر کی پری فیزیبلٹی سٹڈی کے لئے 165ملین روپے کی فراہمی منظوری دے دی ہے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ 23ستمبر کو پلاننگ کمیشن نے سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں پیش کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس ڈپٹی چیئر مین کی سربراہی میں منعقد ہوگا ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پاکستان اور چین کے درمیان واحد زمینی رابطہ شاہراہ قراقرم ہے وہ بھی دسمبر سے لے کر فروری تک بند ہوجاتا ہے ۔

750کلو میٹر طویل اس ریلوے لائن کی تعمیر سے پاکستان اور چین کے درمیان ایک اور زمینی رابطہ قائم ہوجائیگا جسے پورا سال کھلا رکھنا ممکن ہوسکے گا ۔یہ ریلوے لائن پاکستان کا وسیع ایشیا کے ساتھ متبادل زمینی رابطہ بھی فراہم کریگا پاکستان کا وسطی ایشیا کے ساتھ رابطہ افغانستان کے ذریعے قائم ہے مگر وہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہے جس کی وجہ سے اسے مستقل بنیادوں پر اسے کھلا رکھنا اگر نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے ۔

متعلقہ عنوان :