مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ

پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے

جمعہ 26 اپریل 2024 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2024ء) حکومت نے چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے۔ذرائع وزارت خوراک کے مطابق کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :