ایران دنیا کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ‘ اسرائیل ،ایرانی حکام کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا کر دم لیں گے ،اس مقصد کے حصول کیلئے ایران خطرناک ہتھیار بنارہا ہے ‘ قوموں کی دنیا میں ایران کی کوئی جگہ نہیں ‘ اسرائیلی وزیر خارجہ

جمعرات 21 ستمبر 2006 13:54

اقوام متحدہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) اسرائیل کی خاتون وزیر خارجہ تیزیپی لیونی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور وہ عالمی اقدار کو تباہ کرنے کے لیے تباہ کن ہتھیاروں کی تیاری کررہا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران بڑے تکبر اور فخر کے ساتھ کھلے عام اعلان کرتا رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو تباہ کردے گا اور وہ اس مقصد کے حصول کے لیے تباہ کن ایٹمی ہتھیار بنارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو ایران سے بڑا کوئی چلینج درپیش نہیں ایرانی حکام ہالو کاسٹ سے انکاری ہیں اور وہ اسے جھوٹ کا پلندرہ قرار دے رہے ہیں ایران کھلے عام کہہ رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا کر دم لے گا انہوں نے الزام عائد کیا کہ جنوبی لبنان کی جنگ کے دوران بھی اس نے حزب اللہ کی مدد کی تھی انہوں نے کہا کہ قوموں کی دنیا میں ایران جیسے ملک کی کوئی جگہ نہیں ہمیں جو آج مسائل اور مشکلات درپیش ہیں ہمیں ان کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے ہمیں ان چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے ہمیں انہیں پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :