عراق میں بم دھماکوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں ایک امریکی فوجی سمیت گیارہ افراد ہلاک۔۔ سیکورٹی کی خراب صورتحال پر اقوام متحدہ کی تشویش
جمعرات 21 ستمبر 2006 14:09
(جاری ہے)
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہریوں کی بلاتفریق ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور سیکڑوںکی تعداد میں تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔حکام کے مطابق بغداد میں ایک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ اور مارٹر حملے میں چھ پولیس اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ بجلی کے دفتر کے باہرکار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔
امریکی فوجی ترجمان کے مطابق ایک امریکی فوجی مشرقی بغداد کے علاقے میں سڑک کے کناے نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔دیوانیہ کے علاقے میں امریکی فوج کی جانب سے مہدی ملیشیا کے سربراہ مقتدیٰ الصدر کے دو اہم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد امریکی فوج اور ملیشیا کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق لڑائی کے دوران ایک امریکی اور ایک عراقی فوجی گاڑی تباہ ہوگئی تاہم اس میں ہونے والے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب عراق کے جنوبی صوبہ دھی قر میں اطالوی فوجیوں نے سیکورٹی کی ذمہ داری عراقی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دی ہے۔اٹلی کی سولہ سو افواج عراق میں اپنا مشن مکمل کرنے کےبعد دو ہفتوں میں عراق سے انخلا مکمل کرلے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.