سابق ضلعی ناظم ڈیرہ کی ہائیکورٹ میں رٹ، قائمقام ضلعی ناظم کے اجلاس کے لئے طلب کردہ اجلاس منعقد نہ ہو سکا

جمعرات 21 ستمبر 2006 17:29

ڈیرہ اسماعیل خان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) سابق ضلعی ناظم ڈیرہ کی پشاور ہائی کورٹ میں رٹ کی سماعت کی وجہ سے ضلعی کونسل ڈیرہ کا قائم مقام ضلعی ناظم انتخاب کے لئے طلب کردہ اجلاس نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی کونسل کے معاملات چلانے کے لئے کنونیئر ضلعی کونسل حاجی عبدالرشید دھپ نے 21 ستمبر کو قائم مقام ضلعی ناظم کے انتخاب کے لئے ایک اجلاس ضلع آڈیٹوریم ڈیرہ میں طلب کیا تھا قائمقام ناظم کے انتخاب کے لئے طلب کردہ اجلاس اور سابق ضلعی ناظم ڈیرہ مختار احمد خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بارے پشاور ہائیکورٹ میں مختار احامد خان سابقہ ضلعی ناظم نے رٹ دائر کی تھی پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کی وجہ سے ضلعی کونسل کے معاملات جوں کے توں رہنے اور قائم مقام ناظم کا انتخاب روک لیا تھا اس وجہ سے 21 ستمبر کو طلب کردہ اجلاس نہ ہو سکا۔

ضلعی ناظم ڈیرہ حاجی عبدالرشید دھپ بھی ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کی وجہ سے پشاور میں ہیں۔