HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر

دور جدید میں ہر طبقہ کے لوگوں کے لئے کھیل کود میں حصہ لینا بے حد ضروری ہے، زبیر علی میئر پشاور

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 8 اپریل 2024 11:32

HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل2024 ء) HBK ہائپر مارکیٹ کے تعاون سے پشاور پریس کلب میں منعقدہ رمضان سپورٹس گالا اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پزیر ہو گیا اس موقع پر مئیر پشاور زبیر علی مہمان خصوصی تھے رمضان گالا میں چھ مختلف ایونٹ میں 150سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا یہ ایونٹ پشاور پریس کلب کے سبزہ زار میں ایک ہفتے تک جاری رہا ایونٹ کے ونر اور رنر آپ کو کیش پرائز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا جبکہ رمضان سپورٹس گالا میں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات اور کٹس فراہم کئے گئے رمضان سپورٹس گالا میں عرفان موسی زئی اور علی شیخ نے بیڈمنٹن کے ایونٹ میں،نادر خواجہ نے ٹیبل ٹینس ،شہزاد احمد نے کیرم بورڈ ،لڈو میں ارشاد میدانی اور سنوکر میں کامران علی نے ٹرافی اپنے نام کرلئے اسی طرح بیڈمنٹن کے سینیئر کیٹگری میں شہاب الدین اور فرید اللہ نے کامیابی حاصل کی،رسہ کشی کے ایونٹ میں رپورٹرز کی ٹیم فاتح قرار پائی اس سلسلے میں گزشتہ شب منعقدہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میئر پشاور ذبیر علی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ HBK کے اونرز محب آفریدی،نعیم آفریدی،جے یو آئی کے جلیل جان ،صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک،سابقہ صدر ایم ریاض،جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی سینئر صحافی فرید اللہ،گوہر علی،شہاب الدین،کاشف الدین،محمود جان بابر ،عبدالقادوس،ذولفقار چترالی،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عابد خان سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر پشاور ذبیر علی نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کے ایونٹ میں صحافی برادری کی غیر معمولی دلچسپی قابل تحسین ہے کیونکہ اس دور جدید میں کھیل کود کے لئے وقت نکالنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ذہنی اور جسمانی امراض میں اصافہ ہوتا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح مقابلوں سے ذہنی اور جسمانی نشوونما میں اصافہ ہوتا ہے اور صحافی برادری جو سارا دن مشکل ماحول میں پشہ وارانہ فرائض سر انجام دیتے ہیں کو اس طرح کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری اور مفید ہے،اس موقع پر مہمان خصوصی نے پریس کلب کے لئے کھیلوں کی سہولیات مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے پریس کلب کے لئے سالانہ بجٹ میں پچیس لاکھ روپے اور پریس کلب کی تزئین و آرائش پر عید کے بعد کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا،رمضان سپورٹس گالا کے فائنل میچوں کے نتائج کے مطابق بیڈمنٹن کا فائنل عرفان موسی زئی، علی شیخ اور ظفر اقبال اور شہزادہ فہد کے مابین کھیلا گیا جس میں عرفان اور شیخ کی جوڑی نے کامیابی حاصل کرلی اسی طرح ٹیبل ٹینس ایونٹ کے فائنل میں نادر خواجہ نے محمود جان بابر کو شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا،کیرم بورڈ میں شہزاد احمد نے شہزادہ فہد کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی، رسہ کشی کے فائنل میں حسن علی کی سربراہی میں رپورٹرز کی ٹیم نے کیمرہ مین کی ٹیم کو،لڈو میں ارشاد میدانی نے نادر خواجہ کو جبکہ سنوکر کے فائنل میں کامران علی نے فیضان قزلباش کو شکست دے کر فاتح قرار پائے، تقریب کے اخر میں صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک اور جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی نے مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کو سپورٹس گالا کی کٹس اور شیلڈ پیش کئے۔