ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن

عوامی بہبود نوجوانوں کا معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اپریل 2024 14:12

ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن کی صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے ملاقات۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا عوامی بہبود نوجوانوں کا معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹیوٹا ایک اثاثہ اور معمار قوم کی حیثیت رکھتا ہے اس میں بہتری اور اسے صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں گجرات سے کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو نچلی سطح تک فعال کرنے اور مزید منظم بنانے کے لیے تنظیم میں سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ڑ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نظر آنے والے اراکین کی بڑیr تعداد کے مستقبل کا آغاز ق لیگ سے ہوا تھا۔ چوہدری شجاعت حسین کی بصیرت سیاسی یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے۔ افواجِ پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف جاری سوشل میڈیا پراپیگنڈہ ملکی بقا کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محب وطن سیاسی قوتوں کو ملکی ترقی کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاست سیاست سے مقدم ہونی چاہیے۔