پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن

ملکی مسائل کی بنیادی وجوہات میں طبقاتی تقسیم ،تنگ نظری، فرقہ واریت اور انتہا پسندی شامل ہیں، ترقی یافتہ معاشروں کے پیچھے برداشت اور اقدار بنیادی اکائیاں ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 اپریل 2024 21:26

پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ اسلام اخوت، بھائی چارے اور انسانی حقوق کا علمبردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند عناصر نے اسلام کا چہرہ انتہائی دنیا کے سامنے انتہائی بھیانک پیش کرتے ہوئے اقوام عالم کو اس سے دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغمبر اسلام محمد صلی اللہُ علیہِ وآلہ وسلم نے حسن اخلاق اور نرمی سے لوگوں کو اسلام کے لیے قائل کیا جس کے نتیجے میں عرب میں دین اسلام کا نظام رائج ہوا۔

انہوں نے کہا کہملکی مسائل کی بنیادی وجوہات میں طبقاتی تقسیم ،تنگ نظری، فرقہ واریت اور انتہا پسندی شامل ہیں، ترقی یافتہ معاشروں کے پیچھے برداشت اور اقدار بنیادی اکائیاں ہیں۔پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ عنوان :