ضلعی ناظم میاں عامر محمود نے ماہ رمضان میں خوردو نوش کی اشیاء سستے نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی
جمعہ 22 ستمبر 2006 16:15
(جاری ہے)
ضلع ناظم نے ہدایت کی کہ اس سال شہر میں لگائے جانے والے 15اتوار بازاروں اور 13رمضان بازاروں میں مٹن ، بیف ، مچھلی اور مرغی کے گوشت کے اسٹالز لگائے جائیں اور محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ موقع پر موجود رہے ۔
اوز ان کی خصوصی چیکنگ کی جائے اور ناپ و تول میں کمی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے ڈی او (فوڈ ) کو ہدایت کی کہ ملاوٹ کرنے والوں کے چالان کرکے ڈی سی او کو بھجوائے جائیں تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے ۔ ضلع ناظم نے پولیس افسران سے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران خصوصاً نماز تراویح کے موقع پر مسجدوں کے باہر اور رمضان بازاروں میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں اور ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے انتظامیہ کو رمضان بازاروں اور مساجد کے باہر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ضلع ناظم نے محکمہ ورکس اور ٹاؤن میونسپل افسران کو حکم دیا کہ مساجد کے راستوں پر سٹریٹ لائٹوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے اور سڑکوں اور گلیوں کے ضروری پیچ ورک کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ڈی او (سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ) کو ہدایت کی کہ مساجد کے باہر صفائی کو یقینی بنایا جائے اور کوڑے کے ڈھیر فوری طور پر اٹھوائے جائیں ۔ ضلع ناظم نے لیسکو اور واسا افسران سے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران خصوصا سحری اور افطاری کے وقت بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ روزہ داروں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے ڈی سی او کو سوئی ناردرن گیس کے حکام کو سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے لیٹر لکھنے کی بھی ہدایت کی ۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.