امریکہ نے فلسطین پر مالی پابندی کی شراط مزید سخت کردیں

ہفتہ 23 ستمبر 2006 14:07

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23ستمبر2006 ) امریکہ نے حماس کی جانب سے مشترکہ حکومت کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد فلسطین پر مالی پابندیوں کے حوالے سے شرائط مزید سخت کردی ہیں اور کہا ہے کہ اگر حماس نے اسرائیل کو تسلیم نہ کیا تو فلسطین پر مالی پابندی برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹام کیسی نے گزشتہ روز ایک بیان میں واضح کیا کہ حماس کو فلسطین میں مشترکہ حکومت کا حصہ بننا چاہئے جبکہ تشدد کی راہ ترک کرکے اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کے رہنما اور فلسطین کے وزیراعظم اسماعیل حانیہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط کی صورت میں فلسطین میں مشترکہ حکومت کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :