کراچی،حیدر آباد موٹروے (M-9) کی تعمیر کیلئے معاہدے پردستخط ،منصوبہ 6318ملین روپے کی لاگت سے دو سال کے عرصے میں مکمل ہو گا ،میجرجنرل فرخ جاوید

منگل 26 ستمبر 2006 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل فرخ جاوید نے کہا ہے کہ این ایچ اے دیرپا ،محفوظ اور آرام دہ سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے ملک میں قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فرو غ میں اہم کردار ادا کررہا ہے کراچی ،حیدر آباد موٹروے کا منصوبہ 6318ملین روپے کی لاگت سے دو سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے یہ بات منگل کو اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں کراچی،حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موٹروے کا ٹھیکہ میسر ز سٹینڈرڈ کنسٹرکشن کمپنی پرائیویٹ لمٹیڈ کو دیا گیا ہے وزارت مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور منصوبے کے کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل فرخ جاوید نے کہاکہ ہماری انتہائی کوشش ہے کہ ملک میں قومی شاہرات اورموٹرویز کی تعمیر کا مربوط نیٹ ورک جلد ازجلد قائم ہو اور اس مقصد کے لیے عملی پیش رفت کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ چارلین کراچی،حیدر آباد سپر ہائی وے کو اپ گریڈ کرکے چھ رویہ موٹروے بنایا جائے گا اوراس منصوبے پر8318ملین رپوے لاگت آئے گی انہوں نے کہاکہ یہ پہلا منصوبہ ہے جسے بناؤ چلاؤ ،منتقل کرو ،کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس منصوبے کو کنٹریکٹر معاہدے کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرے گا انہوں نے کہاکہ موجودہ سپر ہائی وے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کو بقیہ ملک سے ملانے کے لیے ایک اہم رابطہ کی حیثیت رکھتی ہے اور گوادر پورٹ کی تعمیر کے ساتھ ہی اس شاہراہ پرتجارتی ٹریفک میں کئی گناہ اضافہ ہو جائے گا اسی ضرورت کے پیش نظر اس شاہراہ کو چھ رویہ موٹروے بنایا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں تجارتی سرگرمیوں کی ضروریات احسن طریقے سے پوری کی جاسکیں انہوں نے کہاکہ 130کلومیٹر کی سروس روڈ،سروس ایریاز،اور وزن کرنیوالوں کو کانٹوں کی تعمیر بھی اس منصوبے میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ اس موٹروے پر گیارہ،انٹرچینج،ایک فلائی اوور اور پیدل چلنے والوں کے لیے دس انڈر پاسز بھی مہیا کیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اس موٹروے کی تعمیر سے صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہو گی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 25سال میں 20ارب روپے حاصل ہوں گے انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پچیس سال کیلئے اس موٹروے کی مرمت اور بحالی کے کام سے بری الزمہ ہو گی انہوں نے کنٹریکٹر سے توقع ظاہر کی کہ منصوبے کو اعلی معیار کے ساتھ مقرر ہ مدت کے اندر مکمل کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :