عراق‘ بم دھماکے میں دو برطانوی فوجی شدید زخمی

اتوار 1 اکتوبر 2006 16:40

بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 01 اکتوبر2006) عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں ایک برطانوی فوجی قافلہ مزاحمت کاروں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم سے جا ٹکرایا جس کے دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم برطانوی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس واقعے میں کونسا گروہ ملوث ہے لیکن اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو یہاں بغداد کے جنوبی علاقے میں برطانوی فوجی قافلہ سڑک کے کنارے نصب بم سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ برطانوی فوج کے ترجمان میجر چارلی بربرج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برطانوی فوج کا قافلہ معمول کے مطابق فوج کیلئے سامان لے جارہا تھا کہ بغداد کے جنوبی علاقے میں مسلح مزاحمت کاروں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے چارلی بربرج نے کہا کہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ہم کسی گروپ نے نصب کیا تاہم یہ عراقی مزاحمت کاروں کی کارروائی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :