فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکارہ کترینا کیف کی دل آزار حرکت

بدھ 4 اکتوبر 2006 13:34

اجمیر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) فلم اداکارہ کٹرینا کیف نے درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی پر حاضری دیتے ہوئے آداب کا پاس و لحاظ نہیں رکھا۔اس کی وجہ سے احاطہ درگاہ میں خادمین نے شدید احتجاج کیا ۔ کترینا کیف کی فلم نمستے لندن کی یہاں شوٹنگ کی جا رہی تھی ۔

(جاری ہے)

فلم اداکارہ اسکرپٹ پہنے درگاہ میں اداکار رشی کپور کے ہمراہ داخل ہوئی اور چادر پیش کی یہ منظر دیکھتے ہوئے وہاں موجود خادمین نے سخت اعتراض کیا ۔بعد ازاں فلم ڈائریکٹر وپیل شاہ نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔انہوں نے اس منظر کو فلم سے حذف کر دیئے اور مشرقی لباس میں دوبارہ شوٹنگ کرائی ۔انہوں نے کہا کہ فلم شوٹنگ درگاہ کے حکام سے اجازت لے کر کی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :