امریکہ کو وینزویلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں‘ ہوگو شاویز

جمعرات 5 اکتوبر 2006 12:34

کراکس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے امریکہ کے وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کے دورہ وسطی امریکہ پر شدید تنقید کی ہے امریکی وزیر دفاع کو وینزویلا کے اندرونی معاملات پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں کولمبیا کے صدر کو وینزویلا کی جانب سے ہتھیاروں کی خریداری پر تشویش ہے تو اس کا کھل کر اظہار کریں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران ہوگوشاویز نے امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمیز فیلڈ کے سہ روزہ دورہ وسطی امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ڈاگ آف وار قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع کو یہ کہنے کا کوئی حق نہیں کہ وینزویلا کی جانب سے ہتھیاروں کی خریداری پر پڑوسی ممالک کو تشویش ہے انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے صدر کو اگر وینزویلا کی جانب سے ہتھیاروں کی خریداری پر تشویش ہے تو کھل کر اس کا اظہار کرے ہوگوشاویز نے امریکی وزیر دفاع کو عراق اور افغانستان جنگ کے سبب شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :