ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا مقابلہ ہے ، گورنر سندھ

جمعہ 6 اکتوبر 2006 16:32

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06اکتوبر2006) اس وقت دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کا عنصر ہے، اسے کچلنے کے لئے روزگار کی فراہمی اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا مقابلہ ہے جس کے لئے پاکستان سب سے آگے ہے موجودہ حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ اسلام کا روشن خیال چہرہ دنیا کے سامنے آئے اور پاکستان کا تشخص ایک روشن خیال، اعتدال پسند اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر اجاگر ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے امریکہ کی قونصل جنرل میری ایچ وٹ کے زیر قیادت ٹریڈ اینڈ ایوسمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر سندھ نے وفد کو بتایا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اور سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت اپنے ذرائع سے بڑھ کر اہداف کا حصول ممکن بنارہی ہے کراچی دنیا کا ساتواں بڑا شہر ہے اور پورے ملک کے لئے 70 فیصد ریونیو پید اکررہا ہے اس شہر کو پورٹ سٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس کے باجود اس شہر کے اپنے سامئل ہیں لیکن کراچی کی استعدادی صلاحتیں دنیا کی نظروں سے پوشیدہ ہیں اور شہر کا جغرافیائی محل وقوع اپنے اندر سرمایہ کاری کے لئے کشش رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی سوشل اکنامک صورتحال کے پیش نظر بیرونی سرمایہ کاری روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ہم نے بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے فول پروف سیکورٹی کا انتظام کیاہے، ماسوائے چند ناخوشگوار واقعات کے لیکن ان میں بھی بیرونی سرمایہ کار بالکل محفوظ رہے ہیں، دہشت گردی اور اس کے پیدا ہونے والے اسباب کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت ہمہ جہت کوششیں کررہی ہیں۔

گورنر نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم سے مقامی حکومت کا وجود عمل میں آیا ہے جو کہ ایسے افراد سامنے آرہے ہیں جو ملکی ترقی میں مثبت رجحان کی علامت رکھتے ہیں، گورنر نے ملاقات میں وفد کو بتایا کہ ملک میںآ زادانہ میڈیا پالیسی کی وجہ سے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے، یہ جمہوریت کے لئے ایک لرننگ پروسیس ہے۔ وفد نے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ میں جاری ترقیات کے کاموں کو سراہا اور سرمایہ کاری کے لئے گورنر کو بتایا کہ صوبہ سندھ سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل جگہ رکھتا ہے اس کے لئے امریکی سرمایہ کاروں کو بھی ترغیب دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :