اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

اتوار 8 اکتوبر 2006 22:58

نابلوس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے قصبے نابلوس میں الاقصیٰ شہیدبریگیڈ کے ایک رکن سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی چینل کے مطابق فلسطین میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ الاقصیٰ شہید بریگیڈ کے دو ارکان کو شدید زخمی ہو گئے مقامی باشندوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلوس کے قریب بلاتہ کے پناہ گزین کیمپ میں صدر محمود عباس کی الفتح تنظیم کے عسکری ونگ الاقصیٰ شہید بریگیڈ کے ایک ارکان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا جبکہ اس دوران دو ارکان شدید زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نابلوس میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی لیکن ان میں اسرائیلی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، جبکہ بعد ازاں نابلوس کے مغربی علاقے میں فوجی چیک پوائنٹ کے قریب سے گزرنے والے ایک فلسطینی شہری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا جبکہ میڈیکل ذرائع نے بھی نابلوس میں فلسطینی شہری کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ عنوان :