امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکے کی تصدیق کردی،پیانگ یانگ نے انتہائی خوفناک قدم اٹھایا‘ صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے‘ چین

پیر 9 اکتوبر 2006 13:20

امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکے کی تصدیق کردی،پیانگ یانگ ..
واشنگٹن + بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی طاقت 4.2 درجے ہے جبکہ چین نے پیانگ یانگ کی جانب سے ایٹمی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ارضیاتی سروے نے اپنی ویب سائٹ پر شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربہ کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا اثر 4.2 درجے ہے ویب سائٹ پر ایٹمی دھماکہ کرنے کی صحیح جگہ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کے مطابق یہ تجربہ صبح 7 بج کر 5منٹ پر پیانگ یانگ سے 385 کلومیٹر شمال مشرقی مقام پر کیا گیا جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربے کی تصدیق کی ہے ۔

دریں اثناء چین نے پیانگ یانگ کی جانب سے ایٹمی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق شمالی کوریا نے عالمی برادری کے مطالبات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انتہائی خوفناک قدم اٹھایا ہے جس سے صورتحال کافی تشویشناک ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :