وزیرصحت سرحد عنایت اللہ خان اور ان کے بھائی کی مقدمہ قتل میں ضمانت مسترد، گرفتاری کا حکم

بدھ 11 اکتوبر 2006 12:30

نوشہرہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) نوشہرہ کی عدالت نے صوبائی وزیر صحت عنایت الله خان اور ان کے بھائی انور خان کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ہے ان پر سی ایس او جہانزیب خان کو قتل کرنے کا الزام عائد تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی عدالت نے صوبائی وزیر صحت عنایت الله خان اور ان کے بھائی انور خان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ہے صوبائی وزیر صحت اور ان کے بھائی سابق ایم پی اے محمد انور خان نے آٹھ ستمبر کو ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ کی عدالت میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی جسے ایڈیشنل جج اشفاق تاج نے مسترد کردیا اور انہیں سی پی او کرائم برانچ پشاور کے حوالے کرنے کا حکم دیا دو ستمبر کو نوشہرہ جی ٹی روڈ پر سوشل سکیورٹی آفیسر جہانزیب خان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا مقتول کے بیٹے حیات الله نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے والد کو صوبائی وزیر صحت عنایت الله خان اور ان کے بھائی محمد انور خان کی ہدایت پر قتل کیا گیا ہے جہانزیب خان اور عنایت الله کے درمیان کافی عرصے سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :