عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت قوانین کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے‘ شوکت عزیز

بدھ 11 اکتوبر 2006 18:14

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ حکومت آئینی اصلاحات کے وسیع البنیاد ایجنڈے کے تحت موجودہ قوانین کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے اور نئے قوانین نافذ کر رہی ہے تاکہ انہیں بدلتے ہوئے حالات کے مطابق بنایا جا سکے اور لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں قومی اسمبلی کے اسپیکر چوہدری امیر حسین سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے متعلق ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت آئینی اصلاحات کے وسیع البنیاد ایجنڈے کے تحت موجودہ قوانین کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے اور نئے قوانین نافذ کر رہی ہے تاکہ انہیں بدلتے ہوئے حالات کے مطابق بنایا جا سکے اور لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکے۔ اسپیکر نے وزیر اعظم کو کمیٹی سسٹم مزید فعال بنانے کے لئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا جس دوران قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو مزید فعال بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :