حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ ماہ 39ہزار مریضوں کا معائنہ کیا گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2006 16:24

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کی ماہ ستمبرکی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مہینے کے دوران ہسپتال کی او پی ڈی میں 38800 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 2948مریضوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران 999بڑے اور 330چھوٹے اپریشن اور 967معمولی نوعیت کے کیس نمٹائے گئے اسی طرح146 ایم آر آئی 4 اور245 سی ٹی سکین ٹیسٹ بھی کئے گئے مزید برآں 2005مریضوں کو ایکسریز اور 1180مریضوں کو الٹراساؤنڈ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں جبکہ اس دوران 38579لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے اس کے علاوہ شام کی او پی ڈی میں14مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ301مریضوں کو ایکو30کو ای ٹی ٹی اور 859کو ای سی جی کی سہولیات فراہم کی گئیں اسی طرح 31مریضوں کو ڈایالیسس جبکہ186کو او جی ڈی ‘46کو کولن سکوپی28کو سلیرو17کو ای آر سی پی ‘ 1 کو پولی پیکٹومی‘ 3 کو بینڈ اور دو کو ڈایالیشن کی سہولیات بھی فراہم کی گئی جبکہ اس دوران64 اموات بھی واقع ہوئیں ۔