راولپنڈی اسلام آباد صوبہ پنجاب کے بالائی علاقوں سمیت آزاد کشمیر میں موسم سرما کی پہلی بارش، درجہ حرارت گر گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2006 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2006ء) راولپنڈی اسلام آباد صوبہ پنجاب کے بالائی علاقوں سمیت آزاد کشمیر میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد درجہ حرارت گر گیا ۔اس سے قبل موسم بدستور گرم تھا جس میں بارش کے بعد نمایاں تبدیلی آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح چلنے والی تیز ہواؤں ژالہ باری اور بارش سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی اور درجہ حرارت کئی ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔راولپنڈی میں 43ملی میٹر بارش ہوئی، مظفر آباد میں 33، پارا چنار 22 ،اسلام آباد 20فیصل آباد17،اور سیالکوٹ میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔