پاکستان میں ملکی قیادت سنبھالنے کے کئی اہل افراد موجود ہیں ،بینظیر اور نواز شریف کو آئندہ الیکشن میں‌حصہ لینے کی اجازت نہیں‌دی جائے گی۔صدر پرویز مشرف

جمعہ 13 اکتوبر 2006 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2006ء) صدر جنرل پرویز مشرف نےایک بار پھر کہا ہے کہ بے نظیر اور نواز شریف کو آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پاکستان میں ملکی قیادت کی باگ دوڑ سنبھالنے کے اہل کئی افراد ہیں جنہیں سامنے آنا چاہیے انہون نے کہا ہے کہ دو تین شخصیات کے گرد گھومنے والی کوئی جمہوریت نہیں ہوتی۔یہ بات انہوں‌نے راولپنڈی می پی جے میر کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سولہ کروڑ عوام میں قیادت کا کوئی فقدان نہیں ہے ۔ دوہزار سات میں ہونے والے شفاف انتخابات میں عوام اپنے نمائندے منتخب کریں گے اور انہی میں‌ سے وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ منتخب ہونگے صدر نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی اختیار کو چیلنج کرنے والوں کو سختی سے کچل دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دھشت گردی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

ساٹس وزیر مملکت نے اپنے انٹر ویو میں مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ڈیل کی خبروں کی نفی نہیں کر سکتا کارگل ایشو کے ھوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے خود نواز شریف کوبریفنگ دی تھی اور راجہ ظفر الحق اس کے سب سے بڑے حامی تھے اور انکا موقف تھا ہمیں بلکل پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے اور اگر اب وہ اس حقیقت کو تسلیم نہیںکرتے تو وہ غلط بیانی کر رہے ہیں انہوں نے کہ دہشت گردی سے پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ طور پر نمٹنا ہے افغانستان اپنے علاقے مین کاروائی کرے اور ہم اپنے علاقے ضرورت ہم آہنگی کی ہے انہوں نے کہا دھمکی والی بات سےرچرڈ ارمٹیج کےمکرنے کا انہیں افسوس ہے ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی نہیں بلکہ ٓزادی کی جدوجہد ہے اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے انکی ملاقات اہم پیش رفت ہے